تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے خاموشی سے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرانے کی تصدیق ویڈیو شیئر کر کے کی گئی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اب صارف ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی چیز آن لائن منگوا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہوگا کیونکہ صارف ’کیٹلاگ‘ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسند کی چیز آرڈر کرسکے گا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی خواہش مند صارف اگر کوئی چیز آن لائن منگوانا چاہتا ہے تو اُسے کیٹلاگ سے اُسے منتخب کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

طریقہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -