اشتہار

کرونا کی ہلاکت خیزی جاری، مزید 50 افراد لقمہ اجل بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس نے مزید 50 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 47 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید پچاس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی ہے، جب کہ 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

- Advertisement -

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 582 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 791 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 92 ہوگئی۔

کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 596 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 60 لاکھ کے قریب کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.15 فی صد تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں