پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘مذاکرات کا ماحول بنائیں’ فواد چوہدری کا اپوزیشن کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فواد چوہدری نے عوامی مفادات خاطر اپوزیشن سے احتجاجی سیاست ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہ مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے اور عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ جو حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظر سے دیکھےجاتے ہیں وہ آگے آئیں اور وہ شخصیات مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تلخیاں کم کرنا مملکت خداد پاکستان کےلیے بے حد ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں