جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سندھ میں کورونا کے 1489 نئے کیسز رپورٹ، 23 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1489 افراد کوروناوائرس کا شکار ہوئے اور 23 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید11537نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1489کیسز رپورٹ ہوئے جو12.9فیصد ہے، آج وبا کے باعث مزید23مریض انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کورونا کے مزید862مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

صوبائی وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے24137مریض زیرعلاج ہیں، 94مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ نئے رپورٹ ہونے والے 1489کورونا کیسز میں1067کا تعلق کراچی سے ہے۔

کرونا کی ہلاکت خیزی جاری، مزید 50 افراد لقمہ اجل بن گئے

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 47 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید پچاس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی ہے، جب کہ 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں