کراچی : سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجزر اور پولیس کی جانب سے شہری کو قتل کرکے لاش کو جلانے والے ملزمان کی گرفتاری کےلیے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان میں ولی جان، خالد داد، محمد اسماعیل، محمد اکرم اور جمعہ خان شامل ہیں، ملزمان نے 12 اکتوبر کو مومن آباد کے علاقے میں شہری کو قتل کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاش گلشن غازی کے قریب جلائی تاکہ شناخت نہ ہوسکے۔