وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اچکزئی نے لاہور میں کھڑے ہو کر لاہوریوں کی توہین کی ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان جلسے کے دوران ایک طرف جب کہ اسٹیج پر مریم نواز موجود ہیں، وہاں محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کر دی ہے۔
محمود اچکزئی نے اپنے خطاب میں لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔
محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کر دی
اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اچکزئی نےلاہورمیں کھڑےہو کر لاہوریوں کی توہین کی ہے، کراچی میں بھی محمودخان اچکزئی نےعوام کواکسانےکی کوشش کی تھی، کراچی میں اچکزئی نےاردوسےمتعلق متنازع گفتگوکی تھی۔
مراد سعید نے کہا کہ لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا، پی ڈی ایم کاصرف ایک مقصدہےکسی طرح این آراومل جائے، محموداچکزئی کےعوام،اداروں اورپختونوں سےمتعلق بیانات دیکھ لیں ایسےہی مولانافضل الرحمان کابھی اپناایک کردارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اٹھایا تو ایسےمیں مولانانےآزادی مارچ کیا، فضل الرحمان کو ایم آئی سکس سےملاقاتوں کاجواب دینا ہوگا۔
صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل میں کہا کہ محمودخان اچکزئی نےآج تک پاکستان کاجھنڈاہاتھ میں نہیں اٹھایا، محموداچکزئی نےآج ڈیڑھ کروڑ لاہوریوں کی تذلیل کی ہے، جلسےمیں کوئی لاہوری نہیں آیا،لاہوریوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔