اشتہار

وزیراعظم عمران خان :‌ ’پی ڈی ایم جو بھی کرلے، این آر او نہیں دوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو واضح کیا ہے کہ این آر او کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔

لاہور میں واقع مینار پاکستان پر ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) بلیک میل کرنےکیلئےجو بھی منصوبہ بنائےمیرا جواب دو ٹوک ہے، جس کو ایک بار پھر واضح کر رہا ہوں کہ کبھی این آراونہیں دوں گا‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’لٹیرےجوچاہیں کریں میری حکومت سے انہیں این آراو نہیں ملےگا‘۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’کرونا وبا کی لہر میں پی ڈی ایم پیسہ، وقت اور قوت ضائع کررہی ہے، اپوزیشن جماعتیں جلسے کر کے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: جنوری کے آخر یا فروری میں اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، فضل الرحمان

عمران خان نے کہا کہ ’پی ڈی ایم والوں کوعوام کی بہبود اور حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں، اُن کا مقصدبلیک میل کرکے این آر او اور لوٹی دولت کو بچاناہے‘۔

واضح رہے کہ آج اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے اتحاد سے بننے والے گرینڈ الائنس پی ڈی ایم نے لاہور کے مینار پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے جنوری میں اسلام آباد مارچ کرنے اور استعفے دینے کا اعلان بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں