اشتہار

بحرین میں‌ کس کمپنی کی کرونا ویکسین استعمال کی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

مناما: بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے چین میں تیار ہونے والی کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے چین میں تیار ہونے والی کرونا ویکسین ’سینو فارم‘ کے استعمال کی منظوری کا حکم نامہ جاری کردیا۔

این ایچ آر اے کی جانب سے چینی ویکسین کو دی جانے والی منظوری کلینیکل ٹرائلز کے نتائج کے بعد دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آخری فیز میں یہ دوا 86 فیصد مؤثر ثابت ہوئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سینوفارم کے کلینیکل ٹرائلز کو طبی ماہرین نے مفید اور مؤثر قرار دیا، ٹرائلز میں 42 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا جن کو کوئی انفکیشن نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسین کی مفت فراہمی سے متعلق بحرینی حکومت کا شاندار اعلان

این ایچ آر اے نے اعداد و شمار کا جائزہ لینے اور ویکسین کی تیاری کو دیکھنے کے بعد ان تمام معاملات کو ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین کے سامنے رکھا جنہوں نے اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بحرین کی حکومت نے اس ویکسین کے ٹرائلز کی اجازت دی تھی جس میں 7 ہزار 700 افراد نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ چین میں تیار ہونے والی سینوفارم ویکسین کو کچھ ممالک میں ہنگامی طور پر استعمال  کرنے کے لئے منظور کیا ہے اور  ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے اب بھی دس ممالک میں ٹرائلز جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں