پشاور : خیبرپختونخوا میں شہریوں کو کرونا سے بچاتے ہوئے ایک اور فرنٹ لائن ورکر کوویڈ -نائنٹین سے انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک اور فرنٹ لائن ورکر کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔
پرونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر الماس نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جو جانبر نہ ہوسکی اور دوران علاج ہی دم توڑ گئیں۔
پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 31 ڈاکٹرز انتقال کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں مہلک وبا کرونا وائرس کے مزید دو ہزار 362 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں میں مزید 36 افراد کا اضافہ ہوگیا ہے۔