جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی: فریئرہال میں اوباش نوجوانوں کی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، لوگوں میں‌غم وغصہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں واقع فریئرہال میں اوباش نوجوانوں کی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم فریئر ہال میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، وائرل ہونے والی ویڈیو کے مناظر میں ایک لڑکی گاڑی میں بیٹھی نظر آرہی ہے جبکہ دوسری جانب لڑکے اسے تنگ کررہے ہیں۔

لڑکی کی جانب سے پریشانی میں مزاحمت بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لڑکے ناصرف لڑکی کو تنگ کرتے رہے بلکہ ویڈیو بھی بنائی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہوتے ہی پولیس نے نوٹس لے لیا اور پولیس کی نفری فریئرہال تفتیش کے لیے پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریئرہال کے اندرسٹی وارڈنز موجود ہوتے ہیں، اس حوالے سے سٹی وارڈنز کی جانب سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا گیا جبکہ پولیس کو تاحال ہراساں کرنے کی کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں