جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

یوٹیوب اور جی میل کی سروسز بحال ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: دنیا بھر میں یوٹیوب اور جی میل کی سروس متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئیں، واضح رہے کہ یوٹیوب اور جی میل کی سروس متاثر ہوئی تھیں، جس کے باعث صارفین کی مختلف ویڈیوز کو سرچ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، یوٹیوب ڈآن ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی تھی۔

حکام نے مسئلہ تقریباً ایک گھنٹے میں حل کردیا۔ خرابی کے باعث کروڑوں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کھولنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خرابی سے متعلق صورتحال بتانے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے ذریعے صرف 10 سے 15 منٹ کے دوران خرابی کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

یوٹیوب میں صارفین کو سائٹ لوڈ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے اور ایک بندر کی تصویر بھی شیئر کی۔

بندش سے گوگل کی سبھی سروسز متاثر ہوئیں جن میں جی میل، گوگل ڈرائیور اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں، گوگل سرچ پیج عام طور پر کام رہا تھا۔

یوٹیوب اور جی میل کی سروس متاثر ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اس بندش کی وجہ جاننے کے لیے ٹویٹر کا رخ کیا جارہا ہے۔

خبر کی اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں