جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

یکم فروری کو لانگ مارچ ہوگا، عوام تیاریاں شروع کردیں، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے لانگ مارچ ہوگا، عوام ابھی سے تیاریاں شروع کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک ارکان اسمبلی اپنی جماعت کے قائدین کو استعفے پیش کردیں گے، جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے بصورت دیگر یکم فروری کو لانگ مارچ کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سےاپیل کی جارہی ہےکہ آج سےہی لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردیں، کل لاہورمیں انتہائی تاریخی اور فقید المثال اجتماع ہوا، اجتماع میں پی ڈی ایم کےاساسی مقاصد اور بنیادی مقاصدکا اعلان کیاگیا،آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اعلامیے پر بھی دستخط کر دیئےگئے ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نےصوبوں کو لانگ مارچ کیلئےشیڈول دیئے ہیں، لانگ مارچ کا شیڈول برقرار رہےگا، ارکان اپنےصوبوں میں میزبان کمیٹی ہونگے، صوبوں کے پی ڈی ایم ذمہ داران اجلاس منعقدکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاسوں کامقصدلانگ مارچ کی تیاریوں کی نگرانی کرناہے، مشترکہ مقاصدکیلئے ایک دوسرے سےتعاون کا نظریہ طے ہوچکا ہے، سیاسی جماعتوں کی مختلف حیثیت اور اپنا منشور ہوتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کسی زمانےمیں طےہوا تھا، آج ہم ایک مشترکہ کوشش کے اعلامیے پر دستخط کرچکے ہیں، مشترکہ مقاصدکیلئےایک دوسرےسےتعاون کانظریہ طےہوچکاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں