اشتہار

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم نے سامنے آگئی جس کے باعث ڈاکٹر ز تذبذب کا شکار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ویکسین آنے کے بعد کورونا کی نئی قسم بھی سامنے آگئی، برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں وائرس کی نئی قسم کا مشاہدہ کیا گیا۔

میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ ویکسین اس نئی قسم پر اثرے کرے گی یا نہیں، خدشہ ہے کہ وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ یہ نئی قسم آئی ہے۔

کرونا ویکسین: انفیکشن سامنے آنے کے بعد برطانیہ کا بڑا اقدام

- Advertisement -

واضح رہے کہ حکومتی منظوری کے بعد برطانیہ میں منگل سے شہریوں کو بڑے پیمانے پر کرونا سے بچاؤ کی ویکسین بذریعہ انجکشن لگائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے دو لوگوں کو رد عمل سامنے آیا کیونکہ انہیں ’اینا فلیکیس‘ نامی الرجی شروع ہوگئی ہے۔

برطانیہ ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک تھا، یہی وجہ ہے کہ رواں ہفتے مملکت کا ذکر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رہا، منظوری کے بعد پہلی ویکسین لگانے کی بات کا خوب چرچا ہوا اسی طرح جب ویکسین انفیکشن سامنے آیا تو اُس کا بھی خوب ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

امریکا سمیت دیگر ممالک نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ وہ ویکسین سے ہونے والے انفیکشن کی معلومات فراہم کرے تاکہ ویکسین کے حوالے سے فیصلہ کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں