اشتہار

شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی نو ہونے کے اثرات کراچی میں بھی پڑنے لگے ہیں، اسی تناظر میں محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خبردار کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز تک دھوپ کیساتھ موسم انتہائی سرد رہنےکا امکان ہے، آئندہ دو دن کراچی، حیدرآباد میں تیس سے چالیس کلومیٹر کی رفتار ہوائیں چلنےکا امکان ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کراچی، جیکب آباد، نوابشاہ، سکھر میں درجہ حرارت چار سےآٹھ سینٹی ڈگری کم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت چھ سےآٹھ ڈگری کم ہوسکتاہے، حیدرآباد میں کم سےکم درجہ حرارت چار سےچھ ڈگری سینٹی گریڈتک گرسکتاہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود ہے، آج کم سےکم درجہ حرارت10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اس وقت شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت13ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے،کراچی میں چھ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب65فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں