اشتہار

نیلام کی گئی سندھ پولیس کی بسیں شو روم پر فروخت ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس کی گاڑیاں نیلام کرنیوالے محکمے کی نا اہلی یاکچھ اور؟ پولیس کی بسیں فروخت ہونےکیلئےشوروم پہنچادی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دو ماہ قبل کورنگی کے علاقے قیوم آباد ایس آر پی بیس میں ان گاڑیوں کی نیلامی کی تھی، نیلام ہونے والی بسوں پر تاحال سندھ پولیس کا نام اور مونوگرام موجود ہے، پولیس رولز کے مطابق نیلامی ہوتے ہی گاڑیوں سے سندھ پولیس کانام ہٹانا ہوتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بسیں، پولیس موبائل خریدنے والےافراد نام اور رنگ تبدیل کرنےکےپابند ہوتے ہیں، نیلام گاڑیاں اور بسیں غلط ہاتھوں میں نہ جائیں احتیاط کی جاتی ہے، سندھ پولیس کی دونوں بسیں جمالی پل کےقریب شوروم پرموجود ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل ماہ اکتوبر میں اسمگلنگ میں ملوث سندھ پولیس کے 13 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا تھا، آئی جی سندھ نے بر طرفی کے احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ پولیس کو شہریوں سے اچھے برتاؤ کی ٹریننگ دی جائے گی

برطرف کیے گئے اہلکاروں میں حبیب اللہ، ارشاد علی، غلام اصغر، سکندرچانڈیو، عبدالعزیز، فضل محمد، مولابخش، پیارعلی چانڈیو، ضمیرجمالی، نظیراحمد اور الطاف چانڈیو بھی شامل ہیں، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس افسروں اور اہل کاروں پر سنگین الزامات ہیں، اہل کاروں نے عوام کی نظر میں پولیس کی ساکھ تباہ کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں