تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کاشف عباسی نے محمد زبیر کو لاجواب کر دیا

اے آر وائی نیوز کے مقبول ٹاک شو ‘آف دی ریکارڈ’ کے میزبان کاشف عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو لاجواب کر دیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ مشرف نے 2006 میں انٹرویو میں کہا کہ عمران خان ناراض ہیں، مشرف نےکہا عمران خان 90 یا 100 نشستیں نہ ملنے پر ناراض ہوئے، عمران خان کو 8 سے10نشستیں دیں۔

جس پر اینکر کاشف عباسی نے جواب دیا کہ محمدزبیر صاحب پتہ ہے 2002 کے الیکشن کو شفاف ترین کس نےکہاتھا تو محمد زبیر نے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں نہیں جس پر اینکر نے کہا کہ 2002 کے الیکشن کو مولانافضل الرحمان نے شفاف ترین قرار دیا تھا۔

محمد زبیر نے کہا کہ 31جنوری کو ہم لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے یہ تاثرغلط ہےکہ ہمارے جلسے یا دیگر سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں، حکومت کوگھربھیجنےکیلئےاپوزیشن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھےگی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کہا کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھائیں گے، پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کو گھر بھیجنےکیلئےجمہوری طریقہ اپنائےگی، کسی بھی احتجاج کوہم نےغیرآئینی نہیں کہا۔

Comments

- Advertisement -