اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ایوانکا ٹرمپ کا عملی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کے فرایض انجام دینے والی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے نظریں سینیٹ پر جمادیں ہیں، ایوانکا ٹرمپ دوہزار بائیس میں ریاست فلوریڈا سے سینیٹ کے لیے انتخاب لڑیں گی جہاں ان کا مقابلہ مارکو روبیو سے ہونے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ ان دنوں وائٹ ہاؤس میں مشیر اعلیٰ کے فرائض انجام دے رہی ہیں، جن پر غیر منافع بخش این جی اوز کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے تاہم انہوں نے ان الزامات کو انتقامی سیاست قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں