اشتہار

20 منٹ میں نتائج دینے والا کرونا ٹیسٹ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بیس منٹ میں نتائج دینے والے کرونا ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔

امریکی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کے انسداد کے لیے مؤثر ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کرونا کی ویکسی نیشن کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پایا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے 20 منٹ میں نتائج دینے والے کرونا ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد لیب سے ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ کی منظوری کے بعد لوگ گھر بیٹھے ٹیسٹ کرکے اگلے بیس منٹ میں نتائج حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ  امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار نو سو پچھتر افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے چلے گئے جس کے بعد امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں مہلک ترین وبا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

امریکا میں ایک روز قبل کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوگیا تھا جس کے بعد امریکی حکام نے تمام ریاستوں میں کرونا ویکسین کی فراہمی شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں