تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کامیاب جوان کا اگلا پروگرام کہاں ہوگا، وزیراعظم نے اعلان کردیا

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا اگلا پروگرام انشااللہ وزیرستان میں جاکر کرینگے، حکومت نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنےکےلیےکوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں کامیاب جوان پروگرام کےتحت چیک تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سلیکون ویلی میں نوجوان آئیڈیا لاتے اس پر سرمایہ دیا جاتا، دیکھتےہی دیکھتے وہ نوجوان بڑےبڑےبزنس کےمالک بن گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ باہر کے ممالک میں نوجوان آئیڈیا لاتےہیں حکومت سپورٹ کرتی ہے، ایک چھوٹا آئیڈیا شروع ہوتا پھر ایک بڑی شکل اختیارکرتا ہے کسی نوجوان کے پاس آئیڈیا ہو تو بینک ان کو بلائے ان کا آئیڈیا سنے، مجھے امیدہے کہ بینک آف پنجاب کےساتھ اب دیگر بینک بھی آگے آئیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ لائیو اسٹاک میں بھی اب لوگ آرہےہیں، لائیواسٹا ک میں پاکستان نویں یا دسویں نمبرپرہے، نوجوان لائیو اسٹاک کو سائنسی بنیاد پر چلائیں گے تو بڑی آبادی کا فائدہ ہوگا، پاکستان میں لائیو اسٹاک کی ترقی میں بہت مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کھیلوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے سیاحت کو بڑی صنعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی میں سب سے زیادہ سیاحت کا بزنس بڑھےگا، یہاں بہت جلد اسکینگ شروع ہوجائےگی، سوئزرلینڈ میں سیاحت بہت بڑی صنعت ہے، وہ ہماری شمالی علاقوں کا آدھا بھی نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ہم گھرخریدنےکےلیےسستےقرضوں کا اتنظام کررہےہیں، بینک اس حوالےسےاب مددک ررہےہیں، اس وقت ہم درمیانےدرجےاورچھوٹی صنعت کی بات کررہےہیں جبکہ ماضی میں حکومت نےکبھی چھوٹی صنعت کی مدد ہی نہیں کی، ہم انشااللہ کامیاب جوان کا اگلا پروگرام وزیرستان میں جاکرکریں گے۔

Comments

- Advertisement -