تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کھیلوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کھیلوں کے معیار کی بہتری کا وژن کے تحت حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم نےحیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈیشن کےمنصوبے کاسنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، گورنر شاہ فرمان اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، تقریب کے آغاز پر اے پی ایس شہدا کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

دورے میں وزیراعظم کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کےپانچ اضلاع میں ہاکی ٹرفز کی تعمیر پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا گیا، ساتھ ہی صوبے کے چار اضلاع میں ایتھلیٹکس کے لئے زیر تعمیر ٹارٹن ٹریکس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کمپلیکس میں منصوبوں سے متعلق تعمیراتی کاموں کا خود جائزہ لیا، اسپورٹس کمپلیکس میں مجموعی طورپر99کروڑ40لاکھ کے منصوبوں پر کام جاری ہے،کمپلیکس میں عالمی معیار کےپویلین،جدید اسکوربور ڈکے منصوبےپر کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  طبی شعبے کے لئے بڑی خوشخبری

رپورٹ کے مطابق پشاوراسپورٹس کمپلیکس میں11پچز،16 ہزار کھلاڑیوں کےبیٹھنےکے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، حیات آباداسپورٹس کمپلیکس اگلےسال فروری،مارچ تک مکمل ہوگا، حیات آباد کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہونےکے بعد پی ایس ایل میچز بھی متوقع ہیں، تعمیر ہونے کے بعد حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں عالمی میچز کیلئے دوسرا وینو ہوگا۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ترقی کےلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کی توانائیوں کے مثبت استعمال کے لئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم نے خواتین کے لئے فٹنس جم اور سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کیا، اور ساتھ ہی کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم اور گراسی گراؤنڈ سوات کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

Comments

- Advertisement -