اشتہار

کینگروز کی ایسی صلاحیت جس سے دنیا ناواقف ہے، آپ بھی حیران رہ جائیں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

کینگرو کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں کہ وہ اپنی چھلانگ کی وجہ سے مشہور ہے اور تیر بھی سکتا ہے، کیوں نہ اس جانور کے حوالے سے مزید کچھ حقائق سے پردہ اٹھایا جائے؟

جی ہاں! حالیہ تحقیق میں یہ دریافت ہوا ہے کہ کینگروز انسانوں کے اچھے دوست بھی بن سکتے ہیں۔ عمومی طور پر ہم اسے جنگلی جانور سمجھ کر پہلے ہی پالتو جانور ہونے کا تصور ذہن سے نکال دیتے ہیں لیکن مذکورہ ریسرچ نے دنیا کو حیران کردیا کہ کینگروز سے اچھی دوستی ممکن ہے۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینگروز بھی گھوڑوں اور کتوں کی طرح انسانوں کے اچھے دوست بن سکتے ہیں، اور کینگروز بھی مذکورہ پالتو جانوروں کی طرح پیش آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ ریسرچ برطانیہ اور آسٹریلیا کے ماہرین کیا ہے۔ جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کینگروز میں انسانوں سے رابطے کرنے اور انہیں سمجھنے اور اپنی بات انسانوں کو سمجھانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

مشاہدے کے دوران کینگروز میں بھی انہیں رویوں کا اندازہ لگایا گیا جو کتوں، گھوڑوں اور بکریوں کے انسانوں کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں نظر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں