اشتہار

طارق روڈ پر کسٹمز ٹیم پر حملہ، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : طارق روڈ پر اسمگل شدہ کپڑے کے کنٹینر پر چھاپہ مارنے والی کسٹم ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے طارق روڈ پر کسٹم حکام کی جانب سے گزشتہ شب انٹیلی جنس بنیاد پر اسمگل شدہ کپڑے کے کنٹینر پر چھاپہ مارا تھا۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ کپڑے کے دعویدار قانونی کاغذات پیش کرنے میں ناکام رہے تو ملزمان نے ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی اور سرکاری اسلحہ بھی چھینا۔

- Advertisement -

ملزمان کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جسے امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کسٹم ٹیم نے طارق روڈ پر انٹیلی جنس بنیاد پر اسمگل شدہ کپڑے کے کنیٹنر پر کلکٹرکسٹم ثاقف سعید کی سرپرستی میں چھاپہ مارا تھا۔

کسٹمز ٹیم کا کہنا ہے کہ چھاپے پر نجیب، عبدالخالق، جمعہ خان اچکزئی نے ہجوم کے ہمراہ حملہ کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ نجیب، عبدالخالق، اسد ناصر، جمعہ خان کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری اسلحہ چھیننے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں