اشتہار

معاون خصوصی نے "ریپ آرڈیننس” کو تاریخی پیش رفت قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں ‘ریپ آرڈیننس’ انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے ریپ آرڈیننس پر تاریخی پیشرفت سے متعلق کہا کہ حوا کی بیٹیوں کی حرمتت پامال کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حوکتم نے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کےلیے اہم قدم اٹھایا ہے، آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی جائے گی جبکہ جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں بھی دی جائیں گی۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں