اشتہار

’’عامر مایوس ہوگئے تھے لیکن ہار نہیں ماننی چاہیے تھی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر مایوس ہوگئے تھے لیکن انہیں ہار نہیں ماننی چاہئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے تھا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر اب لیگ کھیلنے پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا کہ محمد عامر پی سی بی کے رویے سے مایوس ہوگئے تھے لیکن انہیں ہار نہیں ماننی چاہیے تھی بلکہ مقابلہ کرنا چاہیے تھا۔

پاکستان کے لئے مزید کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، عامر کی پی سی بی کو تصدیق

سہیل تنویر نے مزید کہا کہ محمد عامر کا یہ فیصلہ دباؤ کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے فاسٹ بولر سے رابطہ کیا، عامر نےتصدیق کی وہ مزید عالمی کرکٹ کھیلنےکی خواہش نہیں رکھتے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عامر کا فیصلہ ذاتی ہے،جس کا احترام کرتےہیں، آئندہ کسی انٹرنیشنل میچ کیلئےعامر کےنام پر غور نہیں کیا جائیگا اور معاملے پر مزیدتبصرہ نہیں کیاجائیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں