تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کے لئے مزید کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، عامر کی پی سی بی کو تصدیق

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کے لئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے فاسٹ بولر سے رابطہ کیا، عامر نےتصدیق کی وہ مزید عالمی کرکٹ کھیلنےکی خواہش نہیں رکھتے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عامر کا فیصلہ ذاتی ہے،جس کا احترام کرتےہیں، آئندہ کسی انٹرنیشنل میچ کیلئےعامر کےنام پر غور نہیں کیا جائیگا اور معاملے پر مزیدتبصرہ نہیں کیاجائیگا۔

اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مایہ ناز بولر محمد عامر نے کہا تھا کہ پاکستان کے لئے وائٹ بال کھیلنا چاہتا تھا، مگر مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی بات پر ٹارچر کیا گیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں کون کون ملوث ہے؟، اس کے لئے پرسوں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں، جس میں اہم اعلان کرونگا۔

اس سے قبل فاسٹ بولر کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمدعامر ریٹائر نہیں ہورہے ہیں، مگر محمد عامر موجودہ سیٹ اپ کےتحت نہیں کھیلنا چاہتے۔واضح رہے کہ تیرہ دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے کہا تھا کہ محمد عامر ورک لوڈ کےباعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے بلکہ وہ پرائیوٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عامر کا ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

جب ایک صحافی نے ٹوئٹر پر عامر سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوال کیا تھا فاسٹ بولر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وجہ تو وقار یونس ہی بتا سکتے ہیں، وقار یونس کے بیان پر محمد عامر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -