تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب کا بڑا اعزاز : دنیا کے بہترین ممالک میں نمایاں مقام حاصل

ریاض : سعودی عرب کو ڈیجیٹل دنیا میں مہارت کا مظاہرہ کرنے پر دنیا کے بہترین ملکوں میں نمایاں مقام مل گیا، سعودی حکومت نے ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ اکنامک فورم کے تحت عالمی تقابلی رپورٹ میں سعودی عرب کو ڈیجیٹل مہارتیں استعمال کرنے والے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں سعودی عرب کے شہری ڈیجیٹل مہارتوں میں دنیا کے 10 بہترین ممالک کے شہریوں میں سے ایک ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے کے لیے ایک عرصے سے چلائی جانے والی مہم کے نتیجہ میں اسے اس بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں میں ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے اور اسے فروغ دینے کے لیے چار مختلف ادارے قائم کر رکھے ہیں۔

شہریوں میں ڈیجیٹل سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گیے جن میں ملک گیر مہم کے علاوہ مختلف عمر کے لوگوں کے لیے متعدد کورسز بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -