جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاک انگلش ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان اگلے سال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کی بھی ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

ہیڈنگلےکرکٹ گراؤنڈکی انٹری ٹکٹس پہلی ہی قرعہ اندازی میں فروخت ہوگئیں۔ 18ہزار ٹکٹس کیلئے ایک لاکھ 60 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی اور ٹکٹس بذریعہ کمپیوٹر قرعہ اندازی فروخت کی گئیں۔

پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹی20میچ کےٹکٹ کی کم سےکم قیمت4 پاؤنڈز تھی۔ ہیڈنگلےمیں پاکستان انگلینڈ کے خلاف دوسراٹی ٹونٹی18جولائی2021 کو کھیلےگا۔

پاکستان ٹیم اگلے سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرےگی جس کے دوران پاکستان ٹیم انگلینڈ کےخلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچزکھیلےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں