منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہملٹن: نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نبردآزما ہونے کے لئے قومی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچایا گیا۔

پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان دوسراٹی کل کھیلا جائےگا، میچ نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

تین میچوں کی ٹی 20سیریز میں نیوزی لینڈکو0-1کی برتری حاصل ہے۔

گذشتہ روزآکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے مہمان پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 154 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائیفرٹ نے 57 رنز کی شاندار اننگر کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، مارک چیمپن 34، گلین فلپس23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ بابراعظم حوصلہ بڑھاتے رہے

کیویز بولرز نے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ڈفی پاکستان کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، جنہوں نے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسکاٹ کوجیلنجن نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایش سودھی اور بلیئر تھکنر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں