اشتہار

وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے علحیدہ علحیدہ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے تازہ ترین صورتحال پرجائزہ لینےکےلئے اعلی حکام سےمشاورت کی۔وزیراعظم ہاٴؤس اسلام آبادمیں ہونےوالی وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ آ رمی چیف چودہ اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی پریڈ میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

قریب میں مسلح افواج کے سربراہان اورغیرملکی سفارتکاربھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے سے متعلق معاملات پر غورکیاگیا۔ٓوزیراعظم نے ایک بار پھر فوجی جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاجوانوں نے آپریشن میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور وہ ہمارے مستقبل کےلیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔

آرمی چیف سے ملاقات سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثار نےبھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چودہ اگست کو تحریک انصاف کےدھرنےسے متعلق بھی مشاورت کی۔یوم آزادی پر دارالخلافہ کی سیکیورٹی کوفول پرو ف بنانے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔چوہدری نثار کی وزیراعظم کے ساتھ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی تناؤ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں