اشتہار

خاتون ہکا بکا رہ گئیں ’پالتو کتا‘ گاڑی چلاتا ہوا کھائی میں جاگرا

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا میں خاتون کو گاڑی اسٹارٹ کرکے چھوڑنا مہنگا پڑ گیا، پالتو کتا گاڑی سمیت کھائی میں جاگرا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں کتے نے خاتون مالک کی دوڑیں لگوادیں، خاتون نے گاڑی اسٹارٹ کرکے چھوڑ دی اور باہر نکل گئیں کتے سے حادثاتی طور پر گاڑی چل گئی۔

رپورٹ کے مطابق پالتو کتے سے حادثاتی طور پر گاڑی کا گیئر لگ گیا اور گاڑی چلتے ہوئے کتے سمیت کھائی میں گرگئی۔

- Advertisement -

خاتون نے گاڑی کو آگے جاتے دیکھ کر اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں۔

مذکورہ واقعہ گزشتہ دنوں کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے جانسٹن روڈ پر پیش آیا، گاڑی روکنے کی کوشش کے دوران خاتون زخمی ہوگئیں۔

پالتو کتے کی مالکن کو معمولی چوٹیں آئیں اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

خاتون نے اپنی غلطی ماننے کی بجائے حادثے کا ذمہ دار اپنے پالتو کتے کو ہی ٹھہرادیا، دوسری جانب کینیڈین پولیس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام دلچسپ میم کے ساتھ شیئر کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں