تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ملک میں‌ مزید 80 کرونا مریض‌ انتقال کرگئے

اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کی مہلک وبا نے مزید 80 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے نئے کیسز اور لقمہ اجل بننے والوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 206 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار چھ سو پندرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید 80 کرونا مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار تین سو تیس ہوگئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 605 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 553 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.02 فیصد ہے۔

Comments

- Advertisement -