پاکستان شاہینز نے 4 روزہ میچ جیت لیا، شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 89 رنز سے ہرا دیا۔
وانگرائے میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ کے چوتھے اور آخری روز شاہینز نے 298رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ اے 208 رنز ہی بنا سکی۔
شاہینز کے فاسٹ بولرز عماد بٹ اور نسیم شاہ نے3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Shaheens win #NZAvSHAHEENS by 89 runs!
Scorecard 👉 https://t.co/hLdvAuDmGXpic.twitter.com/KmwAxJphuW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2020
- Advertisement -
اس سے قبل شاہینز نے اپنے دوسری نامکمل اننگز 318 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو 11 رنز کے اضافے سے 329 پر آخری وکٹ بھی گر گئی۔
شاہینز پہلی اننگز میں 194 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور نیوزی لینڈ اے نے 226 رنز بنا کر 32 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔