اشتہار

کراچی میں‌ کرونا کی صورت حال مزید گھمبیر، نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا مریضوں کی اموات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چودہ مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا تشخیص کے 9 ہزار 322 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے۔

نئے کیسز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 737 نئےکیسزمیں سے542 کاتعلق کراچی سےہے، ضلع جنوبی169،شرقی169،کورنگی71، وسطی میں54کیسزرپورٹ ہوئے، اسی طرح ملیر46اورضلع غربی میں 33نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 14 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد کرونا سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 333 تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک2231728نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے دو لاکھ 4 ہزار 840 کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق 24گھنٹےکےدوران مزید950مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کرونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 730 تک پہنچ گئی۔ بیان مین بتایا گیا ہے کہ اس وقت 20 ہزار 777 مریض زیر علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں