جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘میڈیا پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نےکہا ہے کہ میڈیا پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالاگیا، خود پر تنقیدمثبت انداز میں لیتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبلی فراز نے لکھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے سےکی گئی بات پر قائم ہوں، پاکستان میں میڈیا آزاد اور فعال ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتےہیں، حکومت کی جانب سےکسی چینل یااخبارکوکبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالاگیا، خود پر تنقیدمثبت انداز میں لیتے ہیں۔

شبلی فراز نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے میرے خیال میں کسی دوسرے ملک میں کم ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا قوانین کے تحت سینسرشپ یا پریس ایڈوائس کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی موجودہ حکومت اس طرح کے ہتھکنڈوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جس سے ادبی یا صحافتی آزادی پر کوئی قدغن لگائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں