اشتہار

مولانا اختر شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو بے نقاب کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ قرار دے دیا۔

اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مولانا اختر شیرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر خود سلیکٹڈ ہیں تو وہ عمران خان کو کیسے سلیکٹڈ قرار دے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کئی پالیسوں سےہمیں اتفاق ہے۔ مولانا اخترشیرانی کا کہنا تھا کہ ’مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ جھوٹ بولنے کے معاملے پر اختلاف رہا اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں،  موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلئےقائم ہوئی کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے فضل الرحمان جلسے جلوس کررہےہیں‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام پاکستان دونوں علیحدہ گروپ ہیں، کارکنان جے یو آئی ف کو نہیں بلکہ صرف جے یو آئی پاکستان کو جانتے ہیں۔ مولانا اختر شیرانی نے جمعیت علما اسلام کے پرانے اور ناراض کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان بھر میں علیحدہ دفاتر قائم کریں کیونکہ جماعت کسی کی جاگیر نہیں اور جو بھی ایسا خواب دیکھ رہا ہے وہ اس سلسلے کو بند کردے اور خواب غلفت سے جاگ جائے۔

مولانا اختر شیرانی کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام پارٹی کسی کی جاگیرنہیں، یہ ہماری اپنی جماعت ہے تو پھر علیحدہ گروہ کیوں بنائیں؟ فضل الرحمان پارٹی پر قابض ہیں اُن کا قبضہ ختم کروائیں گے، حافظ حسین ہمارے ساتھی ہیں، ہمارا کارکنان سے رابطہ ہے اور جدوجہد بھی جاری ہے،ہر ضلعے میں کارکنان متحرک ہوں گے اور دفاتر بھی قائم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں