جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 62 مریض جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں کرونا کی یلغار جاری ہے، چوبیس گھنٹے میں مزید کرونا مریضوں کے انتقال سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور یومیہ بنیادوں پر درجنوں افراد نوول کرونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد کرونا سے انتقال کرگئے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 772 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار سات بانوے ٹیسٹ مثبت آئے۔

- Advertisement -

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 491 ہوگئی ہے جس میں سے دو ہزار چار سو تین کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.15 فیصد ہے جبکہ مزید 62 افراد کے انتقال کرجانے کے بعد ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں