جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کیلئے بری خبر! کپتان بابراعظم ٹیسٹ میچ سے بھی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، کپتان بابر اعظم انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز و کپتان بابراعظم انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کےباعث انہیں 12 دن تک کم از کم آرام کرنا ہوگا جس کے باعث بابر اعظم پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ پر جانے  والے بہترین بلے باز امام الحق بھی انجری کا شکار ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عمران بٹ کو 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کے متبادل شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33 ویں کپتان ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں