اشتہار

نیلم منیر کورونا سے صحت یاب، دعا کرنے پر مداحوں کی شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں دل موم کا دیا، بکھرے موتی میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ نیلم منیر نے محض 11 دن میں کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی رواں ماہ 9 دسمبر کو کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا، نیلم کا کہنا تھا کہ انہیں کورونا کی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

- Advertisement -

نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو میں اپنا کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کا بتایا ، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اب صحت مند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ کے دوران کون سی علامات ظاہر ہوئی تھیں ،ان سے انہوں نے خود کو کیسے بچایا اور کونسی غذا کا استعمال کیا اس سے متعلق وہ جلد ہی ویڈیو جاری کریں گی۔

نیلم منیر نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو کورونا سے احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی۔

سپر اسٹار ماہرہ خان بھی کورونا میں مبتلا

یاد رہے کہ نیلم منیر سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ، نیلم کے بعد اداکارہ ماہرہ خان، صنم جنگ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئی تھیں۔

قبل ازیں نومبر میں گلوکار جواد احمد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوئی جبکہ گلوکار و سیاستدان ابرارالحق کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور معروف گلوکار رحیم شاہ بھی کرونا کا شکار ہوئے۔

اس سے قبل 29 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں