اشتہار

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم، پاکستان نے پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا دی۔

پابندی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والوں کیلئے سفری پابندی ایک ہفتےکیلئےہوگی۔

برطانیہ سے آنےوالوں پر سفری پابندی کا اطلاق آج رات سے ہوگا تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنےوالوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

برطانیہ سے آنے والوں پر پابندی کوروناکی نئی قسم کی وجہ سےلگائی گئی ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کیلئےوطن واپسی پر شرائط لاگو ہوں گی۔

پاکستان واپس آنےوالوں کیلئےفلائٹ سے72گھنٹے پہلے پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ برطانیہ سے آنے والے پاکستانیوں کیلئےایک ہفتے کاقرنطینہ لازمی ہوگا۔

سول ایوی ایشن کو پابندی کےفیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران برطانیہ سے آنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایاجائے۔

 

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں