جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بڑی خوشخبری، زرمبادلہ کے ذخائر 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ کرونا کےباوجود ماشااللہ سے معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 13ارب ڈالر تک پہنچ گئےجو تین سا ل کی بلند سطح ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اسی عرصےمیں1.7بلین ڈالرخسارے میں تھا۔

- Advertisement -

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ کے مقابلےکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 3کروڑ20 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، نومبر2020میں کرنٹ اکاؤنٹ44کروڑ 70لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تھا،جو کہ ارب 74کروڑ ڈالر تھا، جس کے بعد جولائی تانومبر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب64کروڑ ڈالرزتک پہنچ گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں