تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

‘سوچا نہیں تھا کپتان بنوں گا’

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان ٹیم کا کپتان بنوں گا۔

بابراعظم کے انجرڈ ہونے پر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپی گئی اور پہلے ٹیسٹ میں بھی وہ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

محمد رضوان کی شاندار اننگز کے باعث پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دی۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیرئیربیسٹ89رنزکی اننگز کھیل کر تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

بہترین کارکردگی پر محمد رضوان کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کروں گا۔

کیویز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، محمد رضوان قیادت کریں گے

محمد رضوان نے کہا کہ کپتان بننے پر بے حدخوش ہوں اور ٹیم کی جیت سے مورال بھی بلند ہوا ہے جو کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کے لیے اچھا ہے، ہمیں اب اس کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

Comments

- Advertisement -