جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے؛ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کی تاریخ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کی تاریخ میں توسیع کردی۔

یہ فیصلہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی زیرِصدارت ہونے والے انتظامیہ کے اجلاس میں کیا گیا اور تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

شعبہ ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رضاکارانہ اسکیم میں 29 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے، پی آئی اے ملازمین وی ایس ایس اسکیم کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ وی ایس ایس اسکیم کے لیے وفاقی حکومت سے 12 ارب روپے سے زِاید فنڈ موصول ہوچکے ہیں۔

پی آئی اے : ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم میں تبدیلی

واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین کے لئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم پر باقاعدہ کام شروع کیا جاچکا ہے،18سال سے زائد اور کم ملازمت پر مبنی دو کیٹگریز کے لئے اسکیم کی کارروائی میں تیزی آگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وی ایس ایس اسکیم کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کے لئے 72 کوآرڈینیٹرز تعینات کیے گئے ہیں یہ کوآرڈینیٹرز ائرلائن کے مختلف شعبوں اور اندرون ملک پی آئی اے اسٹیشنز پرتعینات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوآرڈینیٹرز 9سی ایس ایس اسکیم کی 9 نکاتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متعلقہ ملازم کو وی ایس ایس درخواست پراسیسنگ میں معاونت کریں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں