تازہ ترین

ڈاکٹرز نے بزرگ شہری کی ناک میں‌ پھنسا 53 سال پرانا سکہ نکال لیا

ماسکو: روس کے ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے59 سالہ شہری کی ناک میں پھنسے 53 سال پرانے سکے کو نکال دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی شہری کی ناک میں سکہ اُس وقت پھنسا جب وہ صرف 6 برس کی عمر میں اس سے کھیل رہے تھے، انہوں نے والدہ کے خوف سے یہ بات چھپائی اور پھر سکے کو بھول گئے تھے۔

اس عرصے میں انہیں کبھی کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوئی مگر چار سال قبل یعنی 55 سال کی عمر میں روسی شہری کی ناک میں درد ہوا اور سانس لینے میں رکاوٹ پیش آئی تو وہ ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے اسپتال پہنچے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے 110 پاونڈ وزنی ٹیومر نکال لیا

ڈاکٹرز نے ایکسرے اور کچھ ٹیسٹ کرنے کے بعد بزرگ شہری کو بتایا کہ اُن کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹرز نے شہری کو فوری طور پر آپریشن کروانے کا مشورہ دیا جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ سے مشاورت کی اور پھر سرجری کا فیصلہ کیا۔

چند روز قبل روسی ڈاکٹرز نے ایک گھنٹہ طویل آپریشن کے بعد شہری کی ناک میں پھنسے 53 سال پرانے سکے کو نکال لیا۔

Comments

- Advertisement -