جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایف بی آر کی پنجاب میں کارروائی : جعلی سگریٹ کے سینکڑوں کارٹن ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم نے فیصل آباد اور سرگودھا میں جعلی سگریٹ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں کارٹن قبضے میں لے لیے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی سگریٹ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہے، اس حوالے سے ایف بی آر کے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ پنجاب کے شہروں فیصل آباد اور سرگودھا میں جعلی سگریٹ بنانے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔

ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم نے فیصل آباد اور سرگودھا میں کامیاب کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران426 کارٹن سگریٹ قبضہ میں لے لئے گئے۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ضبط کی گئی سگریٹس میں ہونے والی ٹیکس چوری کی مالیت کئی ملین روپے بنتی ہے، پشاور ڈائریکٹوریٹ نے صوابی کے علاقے میں ایک ٹرک کو روکا، ٹرک میں سے فلٹر راڈ کے20 کارٹن برآمد کرلئے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹرک میں موجود مال کے ساتھ ایکسائز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق دستاویزات نہیں تھیں، ٹیم نے بعد ازاں فلٹر راڈ ٹرک میں لوڈ کئے جانے والے گودام پر بھی چھاپہ مارا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گودام سے فلٹر راڈ کے مزید19 کارٹن برآمد کیے گئے، کارروائی دوران بغیر ڈیوٹی فلٹر راڈ کے کل39 کارٹن برآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ ایک اور کارروائی میں اسلام آباد میں پلائی ووڈ تیار کرنے والا یونٹ سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث پایا گیا مذکورہ یونٹ ماہانہ سیلز ٹیکس گوشواروں میں قابل ٹیکس سپلائر ظاہر نہیں کررہا تھا۔

دوسری جانب اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ چکوال میں ٹیکس چوری کرنے والے مزید دو اداروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں