ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچرررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 493 روپے پر آگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی سے 1866 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی، ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیل کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.68 سے کم ہوکر 160.55 روپے پر بند ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں