تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سندھ حکومت کا نجی میڈیکل کالجز سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی: صوبے کے میڈیکل کالجز سے متعلق سندھ کابینہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی، اجلاس میں صوبائی کابینہ نے متفقہ طور پر پاکستان میڈیکل کونسل ( پی ایم سی) کے تحت سندھ میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیصلے کے مطابق کمیشن صوبے میں پبلک اور نجی میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو ریگولیٹ کرےگا، ان کالجز میں سندھ کے95 فیصد اور دیگرصوبوں کے5 فیصد طلبا کو داخلہ دیا جائےگا، حکومت سندھ نجی میڈیکل کالجز کا فیس اسٹرکچرخود طےکرے گی۔

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) ایکٹ رواں سال چوبیس ستمبر کو وفاقی حکومت نے منظور کیا تھا، محکمہ صحت سندھ وفاقی پی ایم سی کو خط لکھ کر کابینہ کی سفارشات سے آگاہ کرے گا۔

اسٹاف نرس کی فوری بھرتی کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوویڈ-19 کے باعث ہنگامی حالات ہیں، فوری طور پر نرسز کو پوسٹنگ دی جائے، اسٹاف نرسز کی شدید ضرورت ہے، انکو فوری تقرری کے حکم نامے دیئےجائیں۔بعد ازاں سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس نو سو اٹھاون اسٹاف نرس (بی ایس-16) کو فوری بھرتی کرنے کی منظوری دی،اس کے علاوہ باقی فارملٹیز تین مہینوں کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے پی اے ایف شہباز بیس جیکب آباد کو کنٹونمنٹ قرار دینےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں شبیر بجارانی، مرتضیٰ وہاب، اعجاز جاکھرانی کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ صوبائی کابینہ نے کوویڈ19 کی ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کیلئے وزارت صحت کو 30کروڑجاری کرنےکی ہدایت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت سےدرخواست کی جائے کہ پی سی آر کٹس سندھ کو مہیا کریں۔

اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو بڑھانے کی تجویز پر ایک مرتبہ بھر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -