لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد گروہ کو 7جنوری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کی احکامات دے دیئے۔
مقدمے کی سماعت کے موقع پر پولیس نے پانچ ملزمان سے کی گئی تفتیش کی مکمل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرکےملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، سی ٹی ڈی نے5ملزمان کو 15دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
اس حوالے سے تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، غیر ملکی کرنسی اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔