اشتہار

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں قومی امور، ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کیا گیا، بارڈر پر بڑھتی بھارتی جارحیت ، علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی، اندرونی چیلنجز سمیت امن و امان پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک فوج ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں اور وقار کا تحفظ یقینی بنائے گی، بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اس سے قبل بھارتی فوج کی تتہ پاتی ، جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید اور 4 سالہ بچی سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں