اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے 2 ارکان کے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو پی ایم ایل ن کے 2 استعفے بھجوائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسدقیصر کو پی ایم ایل ن کے 2ا ستعفے بھجوائےگئے ہیں، استعفےپی ایم ایل ن کی صوبائی قیادت نےبھجوائےہیں، 2 استعفےارکان قومی اسمبلی نےصوبائی قیادت کوجمع کروائےتھے یہ استعفےن لیگ کی نااہلی اور نااتفاقی کو ظاہر کرتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ارکان کے استعفے موصول ہوگئے ہیں۔
پی ڈی ایم استعفے، اہم انکشاف سامنے آگیا
اسپیکر نے کہا کہ دونوں ارکان نے استعفیٰ نہیں بھیجا تو میرے پاس کیسے آ گیا، استعفوں پر دونوں ارکان کےدستخط موجود ہیں، رولز اورقانون کےمطابق ہاؤس چلاؤں گا بطور اسپیکر کسی پارٹی کا ممبر نہیں۔
اسدقیصر کا کہنا تھا کہ دونوں ارکان استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں تو ان کے پاس اختیار ہے، دونوں ارکان خودخط لکھ کر یا آکر کہیں گےہم استعفیٰ واپس لیناچاہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ رول43کے مطابق جو بھی استعفیٰ دے اس کو بلایا جاتا ہے، استعفیٰ ڈاک کےذریعےآئےتواس کی تصدیق ضروری ہوتی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اپنے اراکین کے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروائے گئے ہیں لیکن کوئی استعفیٰ اسمبلی میں جمع نہیں ہوا۔