پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کی جگہ جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی یوان بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یوان بوتھا کوہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے وہ پی ایس ایل کے 6 سیزن میں ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
فرنچائز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ’ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ یوان بوتھا ہمارے نئے ہیڈ کوچ ہیں، وہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے‘۔
We are excited to announce @johan_botha as our new Head Coach.
He was part of #ISLU’s coaching staff in PSL 2 & has had great success in the CPL. Botha is delighted to be back at ISLU.
Welcome back to the #ISLUFamily 🙌🙌
PR: https://t.co/pi6geRIyCq#UnitedWeWin pic.twitter.com/3iz9IvuTLf
— Islamabad United (@IsbUnited) December 25, 2020
’بوتھا کیریبیئن پریمیئرلیگ میں فتح حاصل کرچکے ہیں، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر خوش ہیں، فرنچائز انہیں واپسی پر خوش آمدید کہتی ہے‘۔
بوتھا نے کہا کہ ’ میری کوشش ہوگی کہ اپنے وسیع تجربے کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے ٹورنامنٹ میں فتح یاب کرواؤں‘۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کا مصباح کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چند روز قبل مصباح الحق کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا، قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گزشتہ چار برس سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔